پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے محلہ عیدگاہ میں نشّے کے عادی شخص نے گھر میں آگ لگا دی۔ آتشزدگی سے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا یا۔ ریسکیو کے ساتھ مقامی پولیس بھی موقع پر تحقیقات کر رہی ہے۔