تلونڈی ایکسچینج محلہ،سیوریج مکینوں کیلئے عذاب

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)تلونڈی ایکسچینج محلہ میں سیوریج کا پانی مکینوں کیلئے عذاب بن گیا، بچوں میں ملیریا اور خسرہ پھیلنے لگے۔دو بچے فاطمہ اورانعام اللہ خسرہ سے متاث ہوگئے۔اہلِ علاقہ کے مطابق گندے پانی کے جوہڑ بن جانے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں میں ملیریا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ خسرہ جیسی متعدی بیماری نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہیمتاثرہ بچوں میں فاطمہ اورانعام اللہ شامل ہیں والدین اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔