حافظ آباد:محلہ مدینہ کالونی میں خاتون کا پراسرار قتل

شمائلہ کو سر پر وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا، بد بو آنے پر گھر کو کھولا گیا 
لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل ،کیمروں سے ملزم کو ٹریس کر لیا :ڈ ی پی او 
حافظ آباد(خصوصی رپورٹ )حافظ آباد کے محلہ مدینہ کالونی میں خاتون کا پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز محلہ داروں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ایک گھر سے بدبو آرہی ہے جس پر ڈی پی او فواداحمد خود پولیس ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچے تو گھر کھولنے پر خاتون کی لاش بر آمد ہوئی جس کی شناخت شمائلہ کے نام سے ہوئی۔مقتولہ کے سر پر تیز دھار آلہ سے زخم کے نشانات موجود پائے گئے۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ فرانزک اور کرائم سین ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کرنے شروع کرد ئیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فواداحمدکے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعہ میں ملوث مبینہ ملزم کو ٹریس کرلیا گیا ہے اور جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔