چھت پر کھڑی آمنہ فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں چند روز قبل محلہ داروں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی نوجوان لڑکی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی،پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کی رہائشی آمنہ چند روز قبل محلہ داروں کے جھگڑے کے دوران چھت پر کھڑے ہو کر لڑائی دیکھے ہوئے فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی تھی جو گزشتہ روز دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا