مقدمہ 9 سی کا ملزم جرم ثابت نہ ہونے پر بری

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی نے مقدمہ 9 سی کا فیصلہ سنادیا، جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم بری۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی محمد شفیق نے تھانہ صدر چیچہ وطنی کے مقدمہ نمبر 592/24 بجرم زیر دفعہ 9 سی میں جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم منظور ولد منیر کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے کیس کے تمام شواہد او ر دلائل کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔