پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نیویارک روڈ شو میں شرکت کے لیے قومی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے ہیں۔
پی ایس ایل کے اس خصوصی روڈ شو کا انعقاد آج نیویارک میں کیا جائے گا، جس میں پاکستانی کرکٹ کے نامور کھلاڑی شائقین سے ملاقات اور لیگ کے فروغ میں حصہ لیں گے۔روڈ شو میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سعود شکیل، فہیم اشرف، صائم ایوب اور اسپنر ابرار احمد بھی شامل ہیں۔
پی ایس ایل کے اس ایونٹ میں سابق قومی کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر وسیم اکرم کی شرکت بھی متوقع ہے، جو پہلے ہی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔ روڈ شو کا مقصد امریکا میں مقیم کرکٹ شائقین کو پی ایس ایل کے قریب لانا اور لیگ کی عالمی سطح پر مقبولیت کو مزید فروغ دینا ہے۔