پاکستانی کرکٹرز کی قومی ذمہ داریوں کے باعث بی پی ایل شرکت محدود

پاکستانی کرکٹرز کی قومی ذمہ داریوں کے باعث بی پی ایل شرکت محدود

پاکستانی کرکٹرز کی قومی ذمہ داریوں کے باعث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ان کی شرکت محدود ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بی پی ایل کے لیے منتخب بیشتر کھلاڑی پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ ہیں، جس کی وجہ سے ان کے لیگ میں کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔مزید یہ کہ ممکن ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل رکن ہونے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دیے جانے کا بھی امکان ہے، لیکن یہ معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔پی سی بی نے اب تک بی پی ایل کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار نہیں کیا۔بی پی ایل 26 دسمبر سے 23 جنوری تک جاری رہے گی، جبکہ اس دوران پاکستان کو سری لنکا کا دورہ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہیں۔
متبادل کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی خبریں ہیں کہ ٹیمیں متبادل کھلاڑی تلاش سکتی ہیں۔اس میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں میں صائم ایوب، خواجہ نافع، صفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان، احسان اللّٰہ، حیدر علی، عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عامر شامل ہیں۔خاص طور پر، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل رکن ہیں۔