تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

 مسائل کا حل سیاسی طاقت  عوام کے سپرد کرنے میں ہے: وزیراعظم انوتن چرن وراکل 
بینکاک (آئی این پی )تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی۔غیر ملکی خبر رساںادارے  کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے شاہی فرمان پڑھتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 3 ماہ قبل جب سے اقتدار سنبھالا تو اس وقت سے ہی ان کی اقلیتی حکومت کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں سمیت مختلف مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔تھائی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیاسی طاقت کو عوام کے سپرد کرنے میں ہے