تھائی لینڈ نے بھارت کے لئے ویزا فری انٹری ختم کردی

مودی کی سیاحتی سفارتکاری کو بدترین دھچکہ، دنیا بھر میں بھارتی سیاح باعث ہزیمت بن گئے جس کی وجہ سے تھائی لینڈ نے  سخت ویزا قوانین نافذ کئے
نئی دہلی(آئی این پی)مودی سرکار کی سیاحتی سفارتکاری کو بدترین دھچکا لگا ہے ، دنیا بھر میں بھارتی سیاح باعث ہزیمت بن رہے ہیں۔اپنی بدتہذیبی اور بدترین معاشرتی شعور کی بدولت بھارتی سیاح دنیا بھر میں ہزیمت کا باعث بن رہے ہیں، جس کی وجہ سے تھائی لینڈ نے بھارتی سیاحوں پر سخت ویزا قوانین نافذ کیے ہیں، جو مودی کی سفارتکاری کو ایک اور محاذ پر شدید دھچکے کے مترادف ہیں۔بھارتی جریدے اکنامک ٹائمز کے مطابق تھائی لینڈ نے بھارت کے لیے ویزا فری انٹری ختم کرتے ہوئے نئی امیگریشن پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت بھارت کو بھی ویزا آن ارائیول کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاح اب 2024 میں متعارف کرائی گئی عارضی ویزا استثنی اسکیم کے تحت بغیر ویزا تھائی لینڈ داخل نہیں ہو سکیں گے۔