120 ارکان میں سے 61 نے بل کے خلاف‘ 53 نے اس کے حق میں ووٹ دیا
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی پارلیمنٹ(کنیسٹ)نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے سے متعلق اپوزیشن کے بل پر ووٹنگ ہوئی۔کنیسٹ کے 120 ارکان میں سے 61 نے بل کے خلاف جبکہ 53 نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔اپوزیشن نے یہ بل اس امید پر پیش کیا تھا کہ وہ وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی کے متنازع معاملے پر ناراض جماعتوں کی مدد سے قبل از وقت انتخابات کروانے میں کامیاب ہو جائے گی