2دہائی قبل ملک کے جنوبی حصے میں فوج کے ٹرکوں میں دم گھٹنے سے مسلمان جاں بحق ہوئے تھے
بنکاک(آئی این پی )تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شناوترا نے 2 دہائی قبل ملک کے جنوبی حصے میں فوج کے ٹرکوں میں دم گھٹنے والے متعدد مسلمان مظاہرین کے قتل عام پر معافی مانگ لی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ معافی تک بائی قتل عام کے نام سے مشہور اس واقعے پر عوامی سطح پر مانگی جانے والی پہلی معافی ہے، اور یہ معافی ایک قانون کی میعاد ختم ہونے اور 7 مشتبہ افراد کے خلاف قتل کے الزامات ختم ہونے کے تقریبا 4 ماہ بعد سامنے آئی ہے۔