14ویں عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 23اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے، انتخابی مہم یکم مئی کوختم ہوگی
سنگا پو رسٹی (آئی این پی )سنگاپور کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، 3مئی کو عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے صدر نے وزیر اعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کو تحلیل کیا، کاغذاتِ نامزدگی 23اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے، جس کے بعد نو روزہ انتخابی مہم چلے گی اور 2مئی کو کسی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ 3مئی کو ووٹرز بغیر کسی مداخلت کے فیصلہ کر سکیں۔خیال رہے کہ یہ سنگاپور کی آزادی کے بعد 14واں عام انتخاب ہوگا اور طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم لی سین لونگ کے بعد پہلا انتخاب ہوگا۔