ٹرمپ روس اور یوکرین کے رویئے سے ناخوش ہیں: وائٹ ہائوس

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے حالیہ رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے غیر سنجیدہ طرزِ عمل کے باعث جنگ بندی اور امن مذاکرات کی کوششیں فی الحال آگے نہیں بڑھ سکتیں۔وائٹ ہائو س کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان کسی قابلِ عمل اور حقیقی امن معاہدے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں، تو صدر ٹرمپ اس ہفتے کے اختتام پر یورپ میں ہونے والی یوکرین سے متعلق بات چیت کے لیے اپنا ایک نمائندہ بھیجنے پر غور کر رہے ہیں