صدرنے 300سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں: مقصد ملک کی سلامتی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے:ترجمان
واشنگٹن(آئی این پی )وائٹ ہائوس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو امریکا کے لیے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کے حوالے سے سخت اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد امریکا کوا ے آئی کے میدان میں عالمی سطح پر آگے لے جانا ہے، تاکہ ملک عالمی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں، جن کا مقصد ملک کی سلامتی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ان آرڈرز میں خاص طور پر جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کی حکمت عملی شامل ہے، جس کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے۔ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو دوبارہ امریکا میں داخل ہونے کا سوچنا بھی مشکل ہوگا۔ جو کوئی بھی امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گا، وہ مجرم قرار پائے گا۔