کرپٹو میں 40 ارب ڈالر کا نقصان کرنیوالے کو 15 سال قید کا حکم

سرمایہ کاروں کو ٹیرا یو ایس ڈی کے بارے میں گمراہ کیا، جو ایک نام نہاد سٹیبل کوائن ہے:ملزم کا اعتراف
نیویارک (آئی این پی )ایک سابق کرپٹو کاروباری شخصیت کو نیو یارک کے ایک جج نے ایک عظیم فراڈ کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنا دی ۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق وہ ایسی دو ڈیجیٹل کرنسیوں کے پیچھے تھے جو تباہ ہو گئیں اور اندازا 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔دو کوون، جو جنوبی کوریا کے شہری ہیں، سنگاپور میں قائم ٹیرافارم لیبز کے شریک بانی تھے، جس نے ٹیرا یو ایس ڈی اور لونا ڈیجیٹل کوائنز تیار کیے۔ کوون نے اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے سرمایہ کاروں کو ٹیرا یو ایس ڈی کے بارے میں گمراہ کیا، جو ایک نام نہاد سٹیبل کوائن ہے اور جو امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر برقرار رکھنے والا تھا۔