لاہور(نیٹ نیوز)زیتون کا تیل انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہے روغن زیتون واحد تیل ہے جو چربی میں تبدیل نہیں ہوتا ہے. یہ امراض قلب اور موٹاپے سے بچنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔حال ہی میں کی جانے والی طبی تحقیق کے نتائج کے مطابق روغن زیتون استعمال کرنے والے افراد دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔زیتون جوڑوں اورپٹھوں کے درد، سانس کی بیماریوں، کولیسٹرول کے مسائل، بلڈ پریشر، گردوں کے امراض، موٹاپے اور فالج سمیت مختلف امراض سے انسان کو محفوظ رکھنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔زیتون کا تیل خاص طور پر ایکسٹرا ورجن تیل ہڈیوں کی صحت کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے قدرتی اجزا ہڈیوں کو مضبوط بنانے، ہڈیوں کے گھلنے کو روکنے اور آسٹیو پوروسس جیسے عارضوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔زیتون کے تیل میں موجود پولِی فینولز اور اولیک ایسڈ ہڈیوں کے خلیوں کی سرگرمی کو بڑھاتے ہیں، جس سے نئی ہڈی بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہڈیوں کے خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ عمل ہڈیوں کے بکھرنے (Bone Resorption) کو روکتا ہے۔