طالبات کو آن لائن کلاس میٹریل، تحقیق، اسائنمنٹ کی تیاری اور ای لرننگ پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانے میں نمایاں آسانی ملے گی
لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب میں اعلی تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے صوبے بھر کے سرکاری گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس باقاعدہ طور پر فراہم کر دی گئی۔یہ سہولت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر متعارف کرائی گئی، جس کا مقصد طالبات کو ڈیجیٹل وسائل تک آسان اور تیز رسائی فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ نئی سروس کے آغاز سے طالبات کو آن لائن کلاس میٹریل، تحقیق، اسائنمنٹ کی تیاری اور ای لرننگ پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانے میں نمایاں آسانی ملے گی۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام صوبے میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جس سے طالبات کو عملی اور ڈیجیٹل دونوں طرح کی مہارتیں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فری وائی فائی کی فراہمی ان کیلئے ایک بڑی سہولت ہے،