پبلک نیوز کے آفس قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پیکو روڈ میں2بجے تقریب ہوگی‘3بجے دعا کرائی جائیگی
لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہو ر کے سابق چیئرمین ڈاکٹر شفقت حسین چودھری کی رسم قل آج ادا کی جائے گی‘وہ پبلک نیوز کے سی ای او‘ایم ڈی اور روزنامہ حریف اور تازہ اخبار کے چیف ایڈیٹر احمد ساہی کے والد تھے‘رسم قل کی تقریب آج دوپہر2بجے پبلک نیوز کے آفس88ایم ‘قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پیکو روڈ میں ہوگی جبکہ دعا3 بجے کرائی جائے گی‘رسم قل میں اہم شخصیات شرکت کریں گی