پبلک نیوز کی رپورٹرز آف دی منتھ سکیم‘بہترین کارکردگی پر نقدانعامات دیئے گئے

لاہور میں جولائی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ  کرنے پر  سپورٹس رپورٹر شکیل خٹک ‘ اگست کیلئے ہیلتھ‘ ایجوکیشن رپورٹر سلیمان چودھری کو ایوارڈ دیا گیا
ڈائریکٹر نیوز محمد عثمان نے دونوں رپورٹرز کو  دس‘دس ہزار روپے انعام دیا ‘بیورو چیف عدنان ملک‘یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی ڈین ڈاکٹر انجم ضیا بھی موجود تھیں
اسلام آباد کے رپورٹرولیدمختار‘عثمان مغل‘کراچی کے رپورٹرمنیر ساقی اور مزمل فیروزی کو بھی انعامات دیئے گئے‘رپورٹرز میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا:ڈائریکٹر نیوز محمد عثمان
لاہور(خصوصی رپورٹ) پبلک نیوز کی سکیم’’ رپورٹرز آف دی منتھ‘‘ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے رپورٹرز کو نقد انعامات دیئے گئے‘اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا‘جولائی کیلئے بہترین رپورٹر کا اعزاز سپورٹس رپورٹر شکیل خٹک کو دیا گیا جبکہ اگست کے لئے بہترین رپورٹر کا اعزاز ہیلتھ اور ایجوکیشن رپورٹر سلیمان چودھری کو دیا گیا‘دونوں رپورٹرز کو دس دس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا‘پبلک نیوز کے ڈائریکٹر نیوز محمد عثمان نے دونوں رپورٹرز کو کیش ایوارڈ دیئے‘اس موقع پر بیورو چیف لاہور عدنان ملک‘یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی ڈین ڈاکٹر انجم ضیا اور سینئر صحافی منذر الہی بھی موجود تھے‘اسلام آباد کے رپورٹرولیدمختار‘عثمان مغل‘کراچی کے رپورٹرمنیر ساقی اور مزمل فیروزی کو بھی انعامات دیئے گئے‘شکیل خٹک اور سلیمان چودھری نے انعام ملنے پر پبلک نیوز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس کاوش کو سراہا‘ڈائریکٹر نیوزمحمد عثمان نے تمام رپورٹرز کو مبارکباد پیش کی اور کہا اس سکیم سے ادارے میں احسن فضا اور مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا