سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چار بڑے منصوبے 256 ارب روپے کی لاگت کے ساتھ اقتصادی کمیٹی کو بھیج دیئے
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر چار منصوبے 10 ارب 55 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیے گئے جبکہ چار بڑے منصوبے 256 ارب روپے کی لاگت کے ساتھ مزید جائزے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دیے گئے۔منظور شدہ منصوبوں میں این سی اے لاہور کے گریجویٹ بلاک کی تعمیر:** 1.607 ارب روپے، این آئی ایچ ڈی راولپنڈی کی توسیع 12.9 ارب روپے (ایکنک کو ارسال)پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام 4.28 ارب روپے]پنجاب واٹر ریسورس مینجمنٹ کے پی آر ایف 1.67 ارب روپے، کمشنریٹ کشمیر و گلگت بلتستان کا ہاسٹنگ کمیونٹی سپورٹ پروگرام 2.99 ارب روپے،مزید اہم منصوبے جو اقتصادی کمیٹی کو بھیجے گئے، ان میں شامل ہیں