گنگارام :مدر اینڈ چائلڈبلاک کیلئے 10ارب منظور

لاہور (خصوصی رپورٹ)چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 42 ویں اجلاس میں 1 ترقیاتی سکیم کیلئے 9 ارب 95 کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔فنڈز سیسر گنگا رام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیر کی جائے گی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔