لہر اتھارٹی کے 22منصوبوں کیلئے 10ارب سے زائد رقم مختص

سپائس مارکیٹ دہلی گیٹ تا اکبری گیٹ کی بحالی کیلئے 1 ارب 54لاکھ رکھے گئے
لاہور (خصوصی رپورٹ )لہر اتھارٹی کے 22منصوبوں کے بجٹ 26/27کیفنڈز تفصیلات سامنے آگئیں۔ بجٹ کے فنڈز اندرونِ شہر لاہور سرکلر روڈ اور مال روڈ کے تاریخی ورثے کی بحالی کے لئے رکھے گئے ہیں، متعدد منصوبوں کی مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن 2028 ہے تفصیلات کے مطابق کس کی بحالی فیز 13 کروڑ فنڈز رکھے گئے ،لاہور قلعہ کے اضافی کاموں کی بحالی پر دس کروڑ کے فنڈز رکھے گئے ،انارکلی ایریا، تاریخی ٹریل اور مال روڈ کی بحالی کے لئے شروع کئے گئے ،سپائس مارکیٹ دہلی گیٹ تا اکبری گیٹ کی بحالی ایک ارب 54لاکھ کی رقم رکھی گئی ،شاہدرہ 30کروڑ روپے رکھے گئے ،شالیمار باغ کی بحالی 20کروڑ کے فنڈز تجویز کئے گئے ،انارکلی، جین مندر، پان گلی، بخشش مارکیٹ کی بحالی پر 50کروڑ روپے رکھے گئے ،پرانی سٹیم پمپ ہاو?س کی بحالی ،پانی والا تالاب 6کروڑ کے فنڈز رکھے گئے ۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ لہر اتھارٹی کیکل 22 منصوبے ہیں، ان میں سے زیرِ زمین آرکیڈپارکنگ کے 6 منصوبے سب سے زیادہ بجٹ رکھے گئے ہیں ،تعمیر و بحالی کی کچھ سکیمیں نئے بجٹ 2026 اور کچھ 2028 تک مکمل ہوں گی۔