سینیٹر پلوشہ خان کا 2024 میں اضافی فیس واپس کرانے کا اعلان

سینیٹر پلوشہ خان کا 2024 میں اضافی فیس واپس کرانے کا اعلان

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وہ 2024 میں طلباء سے وصول کردہ اضافی فیس واپس کرائیں گی۔

یہ بیان انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کے معاملے پر دیا۔پلوشہ خان نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے قوانین کے مطابق فیسوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، لیکن پرائیویٹ میڈیکل کالجز طلباء کو لوٹ رہے ہیں، اور ان کی سالانہ فیس 28 لاکھ روپے تک کیسے ہو سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے مافیا کو جنم دیا ہے اور انہیں اضافی فیسیں واپس کرانی چاہئیں۔رجسٹرار پی ایم ڈی سی، ڈاکٹر شائستہ فیصل نے کہا کہ اس وقت پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی کیٹگریز نہیں ہیں، تاہم پی ایم ڈی سی حکام نے سینیٹر پلوشہ خان کی باتوں کو تسلیم کیا۔ پلوشہ خان نے سوال کیا کہ پی ایم ڈی سی اضافی 9 لاکھ روپے کی فیس واپس کیوں نہیں کر رہی؟