ڈی جی کا اظہار برہمی ،مارکیٹ کمیٹی انچارج طلب ، سرزنش کی ، ری ماڈلنگ کاپلان طلب
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے علامہ اقبال ٹا ئون اور مصطفی ٹا ئون سکیم کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مون مارکیٹ، سبزی منڈی نزد ملتان روڈ، سوک سنٹر مصطفی ٹا ئون کا دورہ کیا۔ملتان روڈ سبزی منڈی میں صفائی کے ابتر حالات پر اظہار ناراضگی کیا ، ڈی جی ایل ڈی اے نے مارکیٹ کمیٹی انچارج کو موقع پر طلب کرلیا، سرزنش کی۔ڈی جی نے ملتان روڈ سبزی منڈی اور اطراف کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب کر لیا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مصطفی ٹا ئون سوک سینٹر کا بھی دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سوک سینٹر میں ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر فینسنگ کی جائے۔ سوک سینٹر کے اطراف سے تجاوزات، جھگیاں اور مویشی ہٹانے کے لیے آپریشن کرتے ہوئے ایل ڈی اے قیمتی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے، ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت بلاک کا بھی دورہ کیا، تجاوزات و جھگیاں ہٹانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہا ئوسنگ تھری سمیرا علی جان نے بریفنگ دی۔