پاکپتن(خصوصی رپورٹ) تین روز سے پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں بجلی کی بندش کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیااورٹائروں کو آگ لگا کر میپکو کے خلاف نعرے بازی کی ،تفصیلات کے مطابق تین روز سے بجلی کی بندش کے خلاف اہل علاقہ نے پرانی سبزی منڈی چوک میں احتجاج کیااور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور حبس میں تین روز سے بجلی بندش کے باعث ہم پانی کی بوند کوبھی ترس گئے ہیں ، میپکو دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں مگر بجلی بحال نہیں ہو رہی۔واپڈا کے شکایت سیل پر کالیں بھی کیں مگر شنوائی نہیں ہوئی،اعلیٰ حکام نوٹس لیکر بجلی بحال کروائیں۔