تنخواہوں میں کروڑوں کے فراڈپر تحقیقات کادائرہ وسیع ، 2افسر معطل
لاہور(کرائم رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر نے لیسکو کے تمام ذیلی دفاتر میں بھی بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تمام سرکلز، ڈویڑنز،ا?ر اوز اورسب ڈویڑنز میں جلد سے جلد بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب مکمل کی جائے ، انہوں نے کہا کہ لیسکو ہیڈ کوارٹر زمیں بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں، بائیومیٹرک مشین کی تنصیب کے بعد تمام افسران و ملازمین کی حاضری میں بہتری آئی ہے جبکہ جعلی اوور ٹائم اور آف ڈیز کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے، اس کامیاب تجربے کے بعد بائیو میٹرک مشینوں کو لیسکو کے تمام ذیلی دفاتر میں بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دریں اثنا لیسکو میں تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے کا فراڈ ہونے کے معاملے میں کمپنی نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے افسران کو معطل کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی منیجر اکا ئونٹس بینکنگ سیکشن محمد سلیم مغل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف کو لیسکو میں تنخواہوں کی مد میں تقریبا ً30 کروڑ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ، انکوائری کے دوران ذمہ داروں کا تعین کر کے مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔