پاکپتن (خصوصی رپورٹ ) تھانہ چک بیدی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار عاشق علی سے 2 لاکھ 31 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، عاشق علی بونگہ حیات سے واں نرائن سنگھ جا رہا تھا۔نواحی علاقہ مرلے میں دو ڈاکوؤں نے چک جگیانہ سے دودھ لے کر گھر جانے والے دیہاتی سے 50 ہزار روپے چھین لئے۔