ڈکیتی کی واردات: ہزاروں نقدی، موبائل فون لوٹ لیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پرشہری سے ہزاروں روپے کی نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ نواحی گائوں 111 بارہ ایل میں محمد عمران اپنی بیوی اور بھتیجی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہاتھا، راستے میں دو ڈاکو ئوں نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پر 49ہزار روپے نقدی، مو بائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے محمد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔