فیصل ٹاؤن پولیس کی کارروائیاں ،2 خواتین سمیت 10 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن پولیس نے 2 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیامڑیاں سٹاپ ناکہ بندی کے دوران 4 مقدمات میں مطلوب اشتہاری زبیر و شراب فورش وسیم کوگرفتار کرلیا گیااشتہاری کیخلاف نقب زنی،چوری کے مقدمات درج ہیں شراب فروش سے 2 بوتلیں شراب برآمد ہوئی ملزمان میں سحرش، شازیہ، اسلم، مبشر، ظہیر، کاشف، خالد شامل ہیں ملزم جابر نے لگیری ون ہوٹل کی آڑ میں قبحہ خانہ بنارکھا تھا،ملزمان کیخلاف مقدمات درج، انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔