ملزموں کو پولیس نے ملت پارک، مغلپورہ اور نواں کوٹ سے گرفتار کیا گیا
انعام 73، عارف 40، ارسلان 50، تیمور 85 سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے مختلف جرائم کی نصف سینچری کرنیوالے پیشہ ور 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے ترجمان ڈولفن کے مطابق چاروں ملزمان پر مجموعی طور پر 248 سے زائد مقدمات درج ہیں ملزمان کو ملت پارک، مغلپورہ اور نواں کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ، سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق چاروں ملزمان راہزنی گینگز کے سرغنہ ہیں، مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھیگرفتار ملزمان انعام 73، عارف 40، ارسلان 50، تیمور 85 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں ملزمان کو مزید کاررورائی کیلئے تھانہ ملت پارک، مغلپورہ اور نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں کرائم ہاٹ سپاٹس و کرائم پاکٹس پر ڈولفن ٹیمیں ٹارگٹڈ کارروائیاں کریں