واشنگٹن(آئی این پی )پینٹاگون نے نے وضاحت کی ہے کہ امریکا کی فضائوں میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں تھا۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست نیوجرسی کی فضا میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں۔پینٹاگون کے مطابق نیوجرسی کی فضا میں دیکھے گئے ڈرونز سے متعلق شواہد نہیں ملے کہ ان ڈرونز کا تعلق کسی دشمن ملک سے تھا۔