ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر، ایک ڈالر 10 لاکھ ریال میں بکنے لگا

 تہران(آئی این پی )امریکی پابندیوں اور معاشی بحران کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر بدترین گراوٹ کا شکار ہو گئی اور پہلی بار ایک امریکی ڈالر 10لاکھ  ایرانی ریال سے تجاوز کر گیا۔ ماہرین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی زیادہ سے زیادہ دبائومہم کے باعث ریال کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔