تیونس سٹی (یواین پی)تیونس میں وزارت تعلیم نے ڈیجیٹل تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کو بہتر بنانے کی کوشش میں سکولوں اور اداروں کے اندر سمارٹ فون لے جانے اور استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت کا یہ اقدام ایک استاد کے خود کو جلا کر خودکشی کرنے کے واقعے کے بعد کیا گیا۔اس استاد کو اپنے طالب علموں کی جانب سے ایک آن لائن غنڈہ گردی کی مہم کا سامنا کرنا پڑا۔