مغربی کنارے میں یہودیوں کی بس پر فائرنگ، بچہ ہلاک، متعدد زخمی

 رملہ (آئی این پی )مغربی کنارے میں اسرائیلی شہریوں کی بس پر مسلح نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل سے یہودی آبادکاروں کو نابلس لے جانے والی بس پر مغربی کنارے میں حملہ کیا گیا ہے۔حملہ آور نوجوان جو حلیے سے فلسطینی لگ رہا تھا۔ بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دس سالہ بچے نے دم توڑ دیا