جنیوا ،نایاب رومن سکہ 1.98 ملین یورو میں فروخت

جنیوا  (آئی این پی  روم کا نایاب سکہ 1.98 ملین یورو میں فروخت ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق جولیس سیزر کے قاتل بروٹس کی تصویر والا نایاب رومن سکہ رواں ہفتے کے آغاز میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا،جنیوا میں ہونے والی آن لائن نیلامی میں یہ سکہ 1.98 ملین یورو میں فروخت ہوا جس کے ابتدائی قیمت 8 لاکھ یورو سے زائد تھی۔