موساد کے نئے سربراہ رومن گوفمین کی تقرری پر اختلافات سامنے آگئے

 موساد نئے سربراہ رومن گوفمین وزیراعظم نتین یاہو کے قریبی دوست ہیں: اسرائیلی میڈیا 
تل ابیب (آئی این پی) اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ رومن گوفمین کی تقرری پر اختلافات سامنے آگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رومن گوفمین کی تقرری پر اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے بعد موساد کے بین الاقوامی امور کے شعبے تیویل کے سربراہ عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موساد کے نئے سربراہ رومن گوفمین وزیراعظم نتین یاہو کے قریبی دوست ہیں۔