سپینش سونے کا نایاب سکہ یورپ کی تاریخ کا مہنگا ترین سکہ بن گیا

نیلامی ہائو س کے مطابق یہ سکہ محض کرنسی نہیں بلکہ شاہی طاقت اور دولت کا مظہر تھا
سٹاک ہوم (آئی این پی )سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ نیلامی میں 1609 میں اسپین کے بادشاہ فلپ سوم کے دور کا سونے کا قیمتی سکہ یورپ کی تاریخ کا سب سے مہنگا سکہ بن گیا۔ یہ منفرد سکہ 2,817,500 سوئس فرانکس (تقریبا 3.49 ملین ڈالر)  میں فروخت ہوا، اس کی ابتدائی بولی 2 ملین سوئس فرانکس رکھی گئی تھی۔یہ نایاب سکہ جسے سنٹن   یا 100 ایسکودوز کہا جاتا تھا، اسپین کے شہر سیگوویا میں تیار کیا گیا، اسے اس سونے سے بنایا گیا ہے جو اسپینش فاتحین امریکا سے لے کر آئے تھے۔نیلامی ہائو س کے مطابق یہ سکہ محض کرنسی نہیں بلکہ شاہی طاقت اور دولت کا مظہر تھا، آرگنائزر الین بیرون نے بتایا کہ یہ جدید یورپی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سکہ ہے، جس کی قیمت اس دور میں کئی سالوں کی تنخواہ کے برابر تھی