جنیوا(آئی این پی ) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کی ایک نیلامی میں 10 قیراط کا نیلا ہیرا ساڑھے 7 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں فروخت ہونے والے ہیرے کا نام آرٹ کی امریکی سرپرست ریچل بنی میلن کے نام پر رکھا گیا۔ اور یہ ہیرا میلن بلیو کے نام سے جانا جاتا ہے