رومن قلعے سے دیوقامت جوتوں کی دریافت، ماہرین حیران

لاہور(نیٹ نیوز)روم کے قدیم سپاہی یا دیو قامت محافظ؟ ہیڈریئن وال کے قریب جائنٹ جوتوں کی دریافت نے ماہرین کو حیران کر دیا۔انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی سرحد کے قریب واقع رومن قلعہ مگنا فورٹ (Magna Fort) سے حال ہی میں دریافت ہونے والے انتہائی بڑے سائز کے قدیم چمڑے کے جوتوں نے ماہرین آثارِ قدیمہ کو ایک نئے تاریخی معمے میں الجھا دیا ہے۔ان جوتوں کی غیرمعمولی جسامت نے سوالات اٹھا دیے ہیں کہ کیا رومن سلطنت کی اس سرحدی چوکی پر قدآور سپاہی تعینات تھے؟ کیا یہ واقعی دیوقامت سپاہیوں کے جوتے تھے؟ماہرین نے مئی میں ہونے والی کھدائی کے دوران 34 جوتے دریافت کیے، جس میں 8 جوتے 30 سینٹی میٹر (11.8 انچ) یا اس سے زیادہ لمبے ہیں یعنی امریکی مردوں کے سائز 13.5 یا اس سے بڑے۔