مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی

 سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے میں ایک اہلکار کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں پیش آیا جہاں بھارتی فوجی اڈے میں گولی چلنے کی آواز سے افراتفری مچ گئی۔بھارتی فوج کے افسران اور اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو وردی میں ملبوس فوجی کو خون میں لت پت پایا جب کہ سرکاری رائفل بھی قریب ہی پڑی تھی