سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی سی آر پی ایف 178بٹالین کے اہلکار پرم ویر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کشی کرلی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کشتواڑضلع کے چترو علاقے میں ایک فوجی اہلکار اپنے ہی سروس رائفل سے زخمی ہو کر ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ست گنم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔