مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار کی خودکشی

   سرینگر(آئی این پی )مودی کے جنگی جنون اور انتہاپسند سوچ کے باعث بھارتی فوج کے اہلکار خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے ساوجیاں میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کرشنا نامی فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خودکشی کی۔