شام پر اسرائیل کے سینکڑوں حملے، فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

 روس نے اسرائیلی حملوں کو شام اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا 
دمشق،ماسکو(آئی این پی ) اسرائیل کی جانب سے شام پر حملے جاری ہیں جس میں شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر480 حملے کیے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے مشرق میں ایک بفر زون میں فوج بھیج دی ہے جس نے 70سے 80 فیصد شام کے اسٹریٹیجک فوجی اثاثوں کو تباہ کردیا ہے۔