2افراد شہید‘ شہری خوفزدہ ہوکر گھروں میں محصور ہو گئے ،کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کا تحقیقی مرکزبھی حملے کی زد میں آ یا
اسرائیل نے گولان پہاڑیوں کے ساتھ بفر زون پر بھی قبضہ کرلیا،اقوام متحدہ کی شامی علاقے پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت
دمشق،نیویارک(آئی این پی)اسرائیلی افواج نے شام بھر میں فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کردئیے، اسرائیلی حملوں میں شام کے دارالحکومت دمشق سمیت 3 بڑے ہوائی اڈوں اور دیگر اسٹریٹجک فوجی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جس سے دمشق میں اور اطراف میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں اور شہری خوفزدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے۔اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ ایک بفر زون پر بھی قبضہ کرلیا جبکہ اقوام متحدہ نے شامی علاقے پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق شام میں جنگ کی