سیٹلائٹ ڈیٹا آفات سے نمٹنے میں مددگار ہو سکتا ہے: احسن اقبال

  2027 تک نوجوان نسل کو ڈیجیٹل کاروبار میں لانا ہے، ڈیجیٹل انقلاب برپا ہو چکا
زراعت میں ڈیجیٹل طریقہ متعارف کرا کر پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا: وفاقی وزیر  منصوبہ بندی 
  اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں )وفاقی وز یربرائے منصوبہ بندی  احسن اقبال  نے کہا ہے  سیٹلائٹ ڈیٹا قدرتی آفات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہاں منعقد  ہ ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے  کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سیٹلائٹ ڈیٹا اہمیت رکھتا ہے، سیٹلائٹ ڈیٹا قدرتی آفات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ڈیٹا گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا بتاتا ہے، پاکستان میں 38 فیصد آبادی کی ڈیٹا تک رسائی نہیں، ڈیٹا انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ڈیجیٹل انقلاب برپا ہو چکا، اس میں ترقی کا ایندھن ڈیٹا ہے، زراعت میں ڈیجیٹل طریقہ متعارف کرا کر پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔