اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں: اسد قیصر

  حکومت کی بریفنگ میں نہ شرکت کرنے کا کوئی افسوس نہیں ،مطالبات کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بریفنگ میں نہ شرکت کرنے کا کوئی افسوس نہیں، مطالبات کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور نئے انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، اپنے مطالبات کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی دبائو کا شکار نہیں ہوں گے۔اسد قیصر نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم ہے اور ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ عوامی مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں۔