متحدہ عرب امارات سے تجارت بڑھانا چاہتے ہیں: گورنر سندھ

پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں:سفیر یو اے اے
 اسلام آباد (آئی این پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔گورنر سندھ    کی  اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ آمد ہوئی۔سفیر حماد عبیدالراحیم سلیم الزاعبی  سمیت دیگر سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر یو اے ای ویزہ مسائل، پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات سے ویزہ کے مسائل درپیش ہیں۔۔سفیر حماد عبید ابراہیم نے کہا کہ  پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔