مریدکے میں 1500 روپے کے تنازع پر 2بھائی قتل

20سالہ ابو ہریرہ، 19 سالہ رحمان کی لاشیں  برآمد کرلی گئیں‘ملزم حماد اور نعمان گرفتار

 مریدکے (آئی این پی ) مریدکے کے علاقے افضل کوٹ سے دو روز قبل اغوا ہونے والے دو بھائیوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں دو سگے بھائی دوستوں نے 1500 کے تنازع پر اغوا کے بعد قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل مریدکے کے علاقے افضل کوٹ سے 19 اور 20 سالہ نوجوان عبد الرحمان، ابوذر کو اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتولین کے دوستوں کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش حراست میں لیے گئے ملزمان نے قتل کا اعتراف کیا اور بتایا کہ تین ماہ قبل 1500 روپے کے معاملے پر مقتولین اور ملزمان میں جھگڑا ہوا تھا، اغوا کے بعد ملزمان مغویوں کے والدین سے 20 لاکھ تاوان مانگتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین 20 سالہ ابو ہریرہ، 19 سالہ رحمان کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئیں جبکہ دونوں ملزمان بھائیوں حماد اور نعمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان ایک ہی جگہ پر جوتے بنانے کا کام کرتے تھے، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے اغوا کی رات ہی دونوں بھائیوں کو تشدد اور گلی میں رسی کا پھندا ڈال کر قتل کیا تھا