60 وارداتوں میں ملوث ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 پولیس ڈاکو مظفر کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی، ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی
لاہور(کرائم رپورٹر )     لاہور  پولیس کا کہنا ہے  60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔تفصیل کے مطابق لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کاہنہ اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کے مطابق ساٹھ سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو مظفر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکو کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی، ساتھیوں نے فائرنگ کردی، ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ڈاکو مظفر اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے