اسلام آباد(آئی این پی) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر بخاری نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پاکستان کے وزیراعظم نہ بن سکے تو اب کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش پیدا ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا اگر پیپلز پارٹی حمایت نہ کرتی تو مریم نواز کے چچا وزیراعظم اور مریم نواز خود وزیراعلی پنجاب نہ بنتیں۔نیئر بخاری نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن کی بارش سے پنجاب کی سڑکیں تالاب بن جاتی ہیں، جبکہ ترقی کے دعووں کے باوجود ہر سال صوبہ سیلاب کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مقدمات کا سامنا سب سے زیادہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماں نے کیا ہے۔۔انہوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مہاجرین کی نشست پر بھی امیدوار نہیں، پاکستان کے وزیراعظم نہ بن سکے تو اب انہیں کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش ہو گئی ہے۔